Time 02 اپریل ، 2022
پاکستان

علیم خان گروپ کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

علیم خان نے  اپنے 9 ارکان سمیت وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

لاہور میں اپوزیشن کے نامزد امیدوار حمزہ شہباز نے علیم خان سے ملاقات کی، اس دوران علیم خان نے اپنے 9 ارکان سمیت ان کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کا گروپ پہلے ہی تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار پرویز الہیٰ کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کرچکا ہے۔

اس سے قبل جہانگیر خان ترین گروپ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا باضابطہ اعلان کرچکا ہے۔

پنجاب اسمبلی نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کرے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کل 3 اپریل کا دن مقرر کیا ہے۔


مزید خبریں :