03 اپریل ، 2022
وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنہوں نے شیروانیاں سلوائی ہیں انہیں پاجامے نہیں ملنے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ سرپرائز پہلے بتا دوں تو کیا فائدہ۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب بنائے جانے کی اطلاع دی۔
اس سے قبل وزیر اطلاعاعات نے بتایا تھا کہ حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔