04 اپریل ، 2022
لندن میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دفتر پر کئی افراد نے حملہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دفتر پر حملہ کرنے والے افراد کی تعداد 15 سے 20 تھی جبکہ اکثر نےچہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حملہ آوروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ہاتھا پائی ہوتی رہی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔
تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 2 لیگی کارکن اور 2 حملہ آور شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کے سکیورٹی گارڈزکے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔