04 اپریل ، 2022
پاکستان میں گزشتہ روز رونما ہونے والے سیاسی واقعات پر قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وقار یونس نے پیغام جاری کیا۔
وقار یونس نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی جس پر درج تھا کہ 'میں یہ گیم کھیلنے نہیں بلکہ گیم کو تبدیل کرنے آیا تھا'۔
سابق کپتان نے لکھا کہ کپتان ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر فخر ہے، آپ نے کیا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کو تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم کی تجویز پر صدر نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔