04 اپریل ، 2022
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے نگران حکومت کے قیام کیلئے خط لکھ دیا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم عمران اور شہباز شریف کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر کسی ایک نام پراتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دونام کمیٹی کوبھیجیں گی۔
صدر مملکت کے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوتے تو اسپیکر قومی اسمبلی 8 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائیں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی سابق قومی اسمبلی ارکان اور سینیٹ ارکان پر مشتمل ہوگی۔
صدر مملکت کے خط کا عکس
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر کل صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی اور وزیراعظم کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔