Time 06 اپریل ، 2022
کھیل

خاتون مداح کا رضوان کو نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ

خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے__فوٹو فائل
خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے__فوٹو فائل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح نے انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کی درخواست کی۔

ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔

خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔

مزید خبریں :