06 اپریل ، 2022
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی سالگرہ پر ان کے ہونے والے ساس سسر نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کے ذریعے شاہین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور دعا دی کہ ’ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور مزید کامیابیاں عطا کرے تاکہ آپ پاکستان کی خدمت کرسکیں‘۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں شاہین کو 200 انٹرنیشل وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
بعد ازاں شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی شوہر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مستقبل کے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی کا رشتہ سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے طے ہے جس کی تصدیق سابق کپتان نے بھی کی تھی۔