Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

فرح خان اور خاتون اول پر لگائے جانیوالے الزامات پر عثمان بزدار کا ردعمل سامنے آگیا

خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں: عثمان بزدار/ فائل فوٹو
خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں: عثمان بزدار/ فائل فوٹو

سابق وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار  نے خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی ساتھی فرح خان پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبد العلیم خان کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ  پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور  پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے سرکاری افسران کے تقرر و تبادلوں میں فرح خان کے اثرو رسوخ کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ  فرح خان اس عمل میں بھاری رقم لیتی تھیں۔

وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے  کے بعد فرح خان 3 اپریل کی صبح  دبئی روانہ ہو گئی تھیں۔

مزید خبریں :