Geo News
Geo News

Time 06 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اعجاز اسلم ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنے تو پہلا کام کیا کریں گے؟

ہم وزیر اعظم عمران خان کا حال دیکھ رہے ہیں ، بیچارے ہر وقت ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں: اعجاز اسلم__فوٹو فائل
ہم وزیر اعظم عمران خان کا حال دیکھ رہے ہیں ، بیچارے ہر وقت ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں: اعجاز اسلم__فوٹو فائل

معروف پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں شرکت کی جہاں ان سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔

میزبان رابعہ انعم نے سوال پوچھا کہ اگر آپ کو نگران وزیر اعظم بنا دیا جائے، اگر آپ سے صدرِ مملک عارف علوی اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف خود کہیں کہ تم ملک کے وزیر اعظم ہو ، تو آپ سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟

جواب میں اداکار نے ہاتھ جوڑتے ہوئے قہقہہ لگایا اور کہا کہ میں کبھی وزیر اعظم نہیں بنوں گا۔

اعجاز اسلم نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کا حال دیکھ رہے ہیں ، بیچارے ہر وقت ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ اگر عمران خان خود آپ کو کہیں کہ نگران وزیر اعظم بن جاؤ تب آپ کیا کریں گے۔

اس پر اداکار نے کہا کہ ایک دن میں کچھ بھی ہونا ممکن نہیں، میں جاکر اعلان کروں گا کہ کل آپ لوگوں سے ملاقات کروں گا اور کل آنے تک میں نکل جاؤں گا۔