Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

اپوزیشن ارکان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: اپوزیشن  ارکان کو  اسپیکر  پنجاب اسمبلی کے خلاف  تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیا۔

خیال رہےکہ پنجاب میں اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کے ارکان  اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک دیا گیا اور اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری عامر حبیب نے ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مجھےعدم اعتماد کی تحریک دے دیں،جمع کرا دوں گا تاہم ن لیگی ارکان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کرانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ  تحریک عدم اعتماد پر مجھ سمیت ، اعجاز احمد، سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو ، پیر اشرف اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔

خیال رہےکہ پرویز الہٰی تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں۔

اس سے قبل   تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔


مزید خبریں :