Time 06 اپریل ، 2022
پاکستان

پنجاب اسمبلی علامتی اجلاس، خاتون اول کی دوست فرح کے سسر بھی شریک ہوئے

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے سسر  بھی شریک ہوئے۔

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

لاہور کے مقامی ہوٹل  میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے سسر اور  ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اقبال گجر بھی شریک ہوئے۔

چوہدری اقبال گجرنے ہی اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کےانتخاب کیلئے قرارداد پیش کی جسے 199 ارکان نے کھڑے ہوکر منظور کیا۔

چوہدری اقبال پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اور علیم خان نے بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزید خبریں :