07 اپریل ، 2022
یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف واشنگٹن نے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سابق اہلیہ، بیٹیوں اور روسی بینکوں پرپابندیاں لگا دی ہیں۔
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ کی اہلیہ اور بیٹی بھی واشنگٹن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی زد میں ہیں۔
پابندیوں کی فہرست میں سابق روسی صدر دمتری اور سابق وزیراعظم میخائل میشوسٹن بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو ’غیر دوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کر دی تھیں، روسی صدر پیوٹن نے ویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔