'بہت خواہش کے بعد بھی آج تک خانہ کعبہ نہیں جا سکی'

عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ میزبان کا اداکارہ سے سوال__فوٹو فائل
عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ میزبان کا اداکارہ سے سوال__فوٹو فائل

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ کچھ عرصے میں عمرے پر ضرور جائیں گی۔

عائشہ عمر کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان نعمان اعجاز نے متعدد سوالات کیے، ان ہی سوالوں میں سے ایک یہ تھا کہ کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں ابھی تک بہت خواہش کے باوجود بھی آپ نہ جاسکیں ہوں؟

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے بے ساختہ جواب دیا کہ 'خانہ کعبہ'، ساتھ ہی عائشہ عمر نے کہا کہ میں اب تک تو نہیں جاسکی لیکن ان شاء اللہ اگلے ایک سال میں ضرور عمرے کی ادائیگی کے لیے جاؤں گی۔

شو کے میزبان نے پوچھا کہ ’ عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟‘

جس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا ’ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بد لیں گی۔‘

مزید خبریں :