07 اپریل ، 2022
خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے سات کروڑ روپے کی لگژری کار بک کرائی تھی، تین کروڑ 63 لاکھ روپے ایڈوانس دیا تاہم فرح خان کو نہ کار ملی نہ پیسے اور ملزم ملک سے فرار ہوگیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرح خان نے اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمےکی تحقیقات جاری ہیں، ملزم ملک سے فرار ہوچکا ہے، ملزم تمام افراد کے پیسے ہڑپ کرگیا، ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر7 ایف آئی آر درج ہوئیں، اس کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔