Time 08 اپریل ، 2022
پاکستان

حلقہ بندیوں کیلئے 7 ماہ اور پھر الیکشن کی تیاریوں کیلئے 3 ماہ چاہئیں: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں تبدیل ہوں گی جس کے لیے 6 سے 7 ماہ درکار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ کے طلب کرنے پر گزشتہ روز عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پورے ملک میں حلقہ بندیاں کرنی ہیں جس کے لیے چھ سے سات ماہ چاہییں۔

سکندر سلطان راجہ نے بتایا کہ پورے ملک کی حلقہ بندیاں تبدیل ہوں گی، فاٹا کی 12 نشستیں ختم اور کے پی میں ضم ہوئی ہیں، حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کے لیے 3 ماہ چاہیے ہوں گے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آج اپنا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر خود کریں گے۔

مزید خبریں :