Time 08 اپریل ، 2022
دنیا

یوکرین: ماریوپول میں نیٹو کے درجنوں فوجی پھنس گئے: روسی میڈیا

ماریوپول میں نیٹو فوجیوں موجودگی سے جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ آ گیا ہے: روسی میڈیا۔ فوٹو: فائل
ماریوپول میں نیٹو فوجیوں موجودگی سے جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ آ گیا ہے: روسی میڈیا۔ فوٹو: فائل

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے شہر ماریو پول میں نیٹو کے کئی درجن فوجی پھنس کر رہ گئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق مغربی افراد اور نازیوں کو ماریوپول سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں کہ اسی دوران 2 ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے جس کے سبب اب نیٹو فوجی فضائی راستے سے انخلا نہیں کر سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریو پول میں پھنسے درجنوں نیٹو فوجی انخلا کے لیے روسی حکام سے موقع مانگ رہے ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو اہلکاروں کو انخلا کے لیے روسی فوج کی مدد لینا ضروری ہے، نیٹو فوجیوں کے انخلا کے بدلے تمام روسی جنگی قیدیوں کی رہائی کرائی جانی چاہیے، نیٹو اہلکاروں کی ماریوپول میں موجودگی سے جنگ میں ٹرننگ پوائنٹ آ گیا ہے۔

مزید خبریں :