Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا

لاہور: غیر قانونی فنڈنگ کے کیسز میں کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے ٹرائل مکمل ہونے پر حافظ سعید کو دو مقدمات میں مجموعی طور پر 31 سال قید کی سزا سنائی اور تین لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یاد رہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کر کر رکھے ہیں۔

اس سے قبل بھی حافظ سعید اور کو انسداد دہشتگری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :