Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے: زرداری

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی / فائل فوٹو
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی / فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت  کے لیے سابق  صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔

سابق صدر نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے تو بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔


مزید خبریں :