Geo News
Geo News

پاکستان

حکومت نے عدم اعتماد پر ازخونوٹس کیس کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی

سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ہے/ فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دائر کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے عدم اعتماد پر از خود نوٹس کیس کے لارجر بینچ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔

اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے  5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تین اپریل کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کرکے عدم  اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں :