Time 09 اپریل ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کروادیا

منحرف ارکان کے خلاف تا حیات نا اہلی کا ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کروا دیا گیا، فوٹو: فائل
منحرف ارکان کے خلاف تا حیات نا اہلی کا ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کروا دیا گیا، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا۔

20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا ہے، ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے اسپیکرکو بھجوایا گیا، ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالےکیا۔

ریفرنس کے متن کے مطابق منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تاہم ان اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی، منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیےگئے لیکن انہوں نے شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہےکہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔


مزید خبریں :