10 اپریل ، 2022
سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد سابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا بھی عمرا ن خان کی حمایت میں ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔
اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عمران خان کے لیے دعا کی، انھوں نے لکھا کہ پچھلے 3 سالوں میں عمران خان کو ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتے دیکھا۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کا واحد مقصد ہے کہ میں پاکستان کو کیسے مضبوط بناسکتا ہوں اور میں کیسے لوگوں کی زندگی بہتر بنا سکتا ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کے لیے دعا کی اللّٰہ آپ کو قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔
آخر میں اسد عُمر نے کہا کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔