Time 11 اپریل ، 2022
پاکستان

عارف علوی کا صدارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

عمران خان نے حکم دیا تو صدر اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں. فوٹو: فائل
عمران خان نے حکم دیا تو صدر اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں. فوٹو: فائل

عمران خان کے وزارت عظمی سے برطرف ہونے کے باوجود صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

عارف علوی نے صدارت سے مستعفی ہونے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن عمران خان نے حکم دیا تو صدر اپنے منصب سے ازخود مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اہم ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معمول کے مطابق اپنے آئینی فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے ازخود مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

نوٹ: یہ خبر 11 اپریل 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے

مزید خبریں :