کاروبار
Time 11 اپریل ، 2022

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دےدیا

مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی: موڈیز/ فائل فوٹو
 مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی: موڈیز/ فائل فوٹو

ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کاآؤٹ لک مستحکم قراردےدیا۔

موڈیز کے مطابق مستحکم آؤٹ لک معیشت کا بہترتسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے جب کہ بہتر معاشی سرگرمیوں کےسبب بینکوں کی قرض گیری بڑھےگی۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی شرح نمو 3 سے 4 فیصد اور 2023 میں 4 سے 5 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔

موڈیز کے مطابق غیرفعال قرضوں کی شرح بلند  مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی، بینکوں کا منافع اعتدال سے بڑھے گا جو نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا،  بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی رواں سال بڑھے گی۔

مزید خبریں :