Time 11 اپریل ، 2022
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے کی خبر فیک قرار دیدی

اپریل میں مزید 86 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر ہوئیں، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل
اپریل میں مزید 86 ملین ڈالر کی ترسیلاتِ زر ہوئیں، اسٹیٹ بینک— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی خبر ’فیک‘ قرار دے دی۔

سوشل میڈیا پر  روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بڑی مقدار میں رقوم نکلوانے کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس کو اب مرکزی بینک نے فیک قرار دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے کی خبر درست نہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صرف اپریل میں پاکستان میں مزید 86 ملین ڈالرز کی ترسیلاتِ زر کی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران کل ترسیلاتِ زر چار ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :