پی ٹی آئی حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کردیا

ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکولر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں — فوٹو: فائل
ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکولر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں — فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بند کردیا۔

پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو بند کرکے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکولر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 

اس فیصلے سے قومی اورکئی انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر ، عاصم کمال، محمد سمیع، خرم منظور، تنویر احمد، کاشف جواد اولمپئین، محمد طلحہ، عبدالرؤف اور بہت سارے فرسٹ کلاس کھلاڑی اور ہاکی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں جو ڈیسک پر کا م کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ابھی وہ کوچنگ اور پریکٹس میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو عملا بند کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :