Time 13 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانا امریکی سازش نہیں: سروے میں عوام کی اکثریت کی رائے

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا— فوٹو: فائل
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا— فوٹو: فائل

عوام کی زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا جس میں عوام کی  زیادہ تر تعداد نے عمران خان کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش کے نظریے کو ایک بار پھر مسترد کیا۔

سروے میں عوام نے مہنگائی کو وجہ بتادیا۔

گزشتہ سروے میں 64 فیصد افراد نے مہنگائی کو حکومت کے خاتمے کی وجہ بتایا تھا جبکہ موجودہ سروے میں یہ تعداد 66 فیصد پر آگئی ہے۔

سروے میں 60 فیصد شہریوں نے سابق اپوزیشن رہنماؤں پر عمران خان کے غداری کے الزامات بھی بے بنیاد قرار دیے۔

سروے رپورٹ میں خیبر پختونخوا اورسندھ میں 65 فیصد اور پنجاب میں 58 فیصد شہریوں نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :