Time 14 اپریل ، 2022
پاکستان

فوجی ترجمان نے آرمی چیف کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت کردی

آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نہیں گئے تھے، صحافی کا میجر جنرل بابر افتخار سے سوال/ فائل فوٹو
آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نہیں گئے تھے، صحافی کا میجر جنرل بابر افتخار سے سوال/ فائل فوٹو

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس  پی آر نے آرمی چیف کی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے پر وضاحت دے دی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال  کیاکہ آرمی چیف وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں نہیں گئے تھے۔

صحافی کے سوال پر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس دن آرمی چیف  کی طبیعت ٹھیک  نہیں تھی او ر وہ اس دن آفس بھی نہیں آئے تھے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم شہباز  شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت نہیں کی تھی۔


مزید خبریں :