کھیل
Time 14 اپریل ، 2022

وسیم اکرم تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں کیوں کودے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انسٹاگرام  پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں موجود ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں وسیم اکرم نے تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں نہانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ہم آپ کو بتاتے ہیں اصل میں 2020 میں وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول میں نہارہے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 بعد ازاں سابق کپتان  اپنے ایک ویڈیو بیان میں سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے تھے اور کہا تھا کہ' بندوں نے مجھے کہا کہ آپ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آگئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ  اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے یا لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے'۔

لہٰذا اب وسیم اکرم نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور کہا کہ 'لوگوں نےدادوں کی طرح نصیحتیں کیں کہ آپ کو شرم نہیں آتی کہ آپ بغیر شرٹ کے نہارہے ہیں تو اب خوش ہوجاؤ سوٹ پہن کر نہارہا ہوں'۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہیے'۔

مزید خبریں :