پاکستان

وفاقی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو مشاورت کے لیے افطار پر بلا لیا ہے: ذرائع۔ فوٹو: فیس بک/شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو مشاورت کے لیے افطار پر بلا لیا ہے: ذرائع۔ فوٹو: فیس بک/شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں  اور دیگر اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور اے این پی قائدین کو  آج افطار پر بلایا ہے، افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے، کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے 11 اپریل کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا لیکن چار روز گرزنے کے باوجود وفاقی کابینہ تشکیل نہیں پا سکی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ن لیگ سے 12، پیپلز پارٹی سے 7، بی اے پی، بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم کو دو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :