Time 13 اپریل ، 2022
پاکستان

ایم کیو ایم کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل
ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے اور باہر سے بیٹھ کر وسیع البنیاد حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دی نیوز سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت نے مخلوط حکومت کے ساتھی رہنماؤں سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی اور صوبے کے دیگر علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

نوٹ: یہ خبر 13 اپریل 2022 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :