Geo News
Geo News

Time 15 اپریل ، 2022
دنیا

میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے: جمائما

ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی/فوٹوفائل
ٹوئٹر پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی/فوٹوفائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور  برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے لندن میں اپنے گھر کے باہر مظاہرے کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عمران خان اور ان بچوں کی تصویر  پر مائنس سائن لگاتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹ واضح ہیں۔


جمائما نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے گھر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جس میں بچوں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، انھیں سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کا سامنا ہے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں ہوں۔ جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔