Geo News
Geo News

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس، چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی— فوٹو : فائل
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی— فوٹو : فائل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے، برآمد پر پابندی کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینا ہے۔