Time 16 اپریل ، 2022
پاکستان

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور

پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا— فوٹو:فائل
پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا— فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک منظور کرلی گئی۔

تحریک مسلم لیگ ن کے رکن مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کی اور منظوری کے وقت ایوان میں صرف دو ارکان موجود تھے۔

پارلیمانی کمیٹی ارکان کی نامزدگی کا اختیار اسپیکر کو دے دیا گیا۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے قوانین میں بہتری کی ضرورت ہے، کمیٹی تین ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔

مزید خبریں :