دنیا
Time 17 اپریل ، 2022

روس کا یوکرین کے اہم ترین شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ

یوکرینی صدر نے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے__فوٹو: رائٹرز
یوکرینی صدر نے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے__فوٹو: رائٹرز

روس کی جانب سے یوکرین کے  اہم اسٹریٹجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو نے ماریوپول میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول میں آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تاہم کیف کے شمالی اور لیوف کے مغربی حصے میں آج صبح دھماکے سنے گئے ہیں۔

یوکرین کے صدردلودومیر زیلینسکی نے ماریوپول کی صورتحال کو "غیر انسانی" قرار دیتے ہوئے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  ماریوپول کےگورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ ماریوپول صفحہ ہستی سے مٹ چکا ہے، ہم مزاحمت کر رہے ہیں لیکن شہر روس کے قبضے میں جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :