17 اپریل ، 2022
نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حمزہ شہبازکی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں رات 8 بجے ہو گی تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ حمزہ شہباز سے حلف لیں گے یا نہیں۔
اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق حمزہ شہبازپنجاب کےنئےقائدایوان منتخب ہو چکے ہیں۔ گورنرہاؤس حمزہ شہبازکے بطوروزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونےکانوٹیفکیشن جاری کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف اور ق لیگ کے بائیکاٹ کے بعد ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، حمزہ شہباز کو 197 ووٹ پڑے جب کہ پرویز الہیٰ کو کوئی ووٹ نہیں پڑا۔