Geo News
Geo News

Time 17 اپریل ، 2022
پاکستان

عمران خان کی جانب سے چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر احسن اقبال کی پبلک کمپنی پر کڑی تنقید

احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔ فوٹو: فائل
احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی جانب سے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے پبلک کمپنی کا چارٹر طیارہ استعمال کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جبکہ کراچی سے واپس بھی چارٹر طیارے کے ذریعے ہی گئے تھے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ بھی نظر آ رہا ہے۔

احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے۔

لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔