Time 17 اپریل ، 2022
پاکستان

کیا وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا معاملہ صدر مملکت تک جا سکتا ہے؟

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گی جس میں مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فوٹو: فائل
حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گی جس میں مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فوٹو: فائل

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج رات 8 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہو گی جس میں مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز سے تاحال وزیراعلی کا حلف لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کا مجاز ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی حلف لینے سے انکار کیا تو صدر مملکت حلف کے لیے مجاز شخصیت کو نامزد کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :