Time 17 اپریل ، 2022
پاکستان

رات 12 بجے عدالتیں کیوں کھلیں؟ سعید غنی نے وجہ بتا دی

رات کے 12 بجے عدالتیں کھل گئیں، میں نے پوچھنا تھا کہ کیا جرم کرنا تھا جو عدالتیں کھول دیں؟ عمران خان کا جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل
رات کے 12 بجے عدالتیں کھل گئیں، میں نے پوچھنا تھا کہ کیا جرم کرنا تھا جو عدالتیں کھول دیں؟ عمران خان کا جلسے سے خطاب— فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھاکہ آئین شکن سے بڑا کوئی ملک دشمن نہیں ہوتا، عمران خان نے عدالتی حکم ماننے سے انکار کیا تھا، عدالتیں اس لیے رات میں کھلیں کیونکہ آپ نے قانون نہیں آئین توڑا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو کرپشن اور گھپلوں کا علم ہے، اِسی لیےاپنے خلاف انتقامی کارروائی کی باتیں کرنی شروع کردیں، بہت جلد فرح گوگی اور وفاقی وزرا کے قصے بھی منظرِعام پر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اورعمران گٹھ جوڑ سامنے آئے گا تو لوگوں کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز باغ جناح میں جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خطاب میں عدلیہ سے متعلق کہنا تھاکہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھل گئیں، میں نے پوچھنا تھا کہ کیا جرم کرنا تھا جو عدالتیں کھول دیں؟ میں نے آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی اور مشرف نے جیل میں ڈالا، پاکستان کا قانون نہیں توڑا، کھیلوں کے میدانوں میں قوم کو شرمندہ نہیں کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واحد سیاست دان ہوں جس کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا، عدم اعتماد کی تحریک میرے خلاف کامیاب ہوئی اس کا پہلے سے علم تھا میچ فکس ہوگیا، مجھے تکلیف ہوئی کہ رات 12 بجے عدالتیں کھولیں یہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی۔

مزید خبریں :