Time 18 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ثمینہ پیرزادہ کی سیاسی رہنماؤں کے گھر کے باہر مظاہرے کی مذمت

گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے، ہم باشعور اور ذمہ دار لوگ ہیں: ثمینہ پیرزادہ__فوٹو فائل
گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے، ہم باشعور اور ذمہ دار لوگ ہیں: ثمینہ پیرزادہ__فوٹو فائل

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے کارکنان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے گھر کے باہر احتجاج کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر، کارکن یا صحافی کے خاندان کے گھر کے سامنے مظاہرہ اچھی بات نہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے، ہم باشعور اور ذمہ دار لوگ ہیں۔

اپنی ٹوئٹ کے اختتام پر اداکارہ نے 'پاکستان زندہ باد' لکھا۔

واضح رہے کہ لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کا شدید احتجاج جاری ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے کارکن عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

مزید خبریں :