کھیل
Time 18 اپریل ، 2022

باکسر عامر خان کا فلسطینیوں کی مالی مدد کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کیلئے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔—فوٹو: فائل
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کیلئے خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔—فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطینی عوام کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ'فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے وہ  بہت پریشان کن ہے، ان کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی جا رہی ہے'۔

انہوں نے لکھا کہ' میری دعائیں فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، اس لیے میں 50 ہزار پاؤنڈز کی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں'۔

واضح رہے کہ اسرائیلی پولیس نے ایک با ر پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس دوران 17 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اتوار کی صبح مسجد اقصٰی پر دھاوا بولا اور بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جب کہ فورسز نے مسجد میں موجود افراد کو باہر نکال دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے کمپاؤنڈ میں موجود نمازیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ان پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی تھیں۔

فلسطینی ریڈ کریسنٹ سروس کے مطابق مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 152 فلسطینی زخمی ہو ئے۔

مزید خبریں :