مشی خان کی تنقید پر ریحام بھی چپ نہ رہ سکیں

آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں بے حد مصروف تھیں: مشی__فوٹو فائل
 آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں بے حد مصروف تھیں: مشی__فوٹو فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ مشی خان کی تنقید پر جوابی وار کیا ہے۔

گزشتہ روز میزبان و اداکارہ مشی خان نے ریحام خان کو اداکاروں کے عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید کرنے پر جواب دیا کہ اگر فنکاروں نے کشمیر کے لیے احتجاج نہیں کیا تو آپ کرلیتی؟ آپ کو کس بات کا انتظار تھا۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں بے حد مصروف تھیں۔

ادکارہ نے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کو باآور کروایا کہ ’ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں اسے سپورٹ کریں، آپ جس طرح بغیر اجازت موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کر الٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اورہمیں اپنا کام کرنے دیں ‘۔

تاہم اب مشی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ریحام نے ٹوئٹ کی اور لکھا 'یہ وہی ہے ناں عمران کی دوست،  جسے میں نے اپنی فلم ’جانان‘ میں پھپھو کا کردار دیا تھا؟‘

واضح رہے کہ پاکستانی فلم 'جانان' 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار علی رحمان خان، ارمینا رانا خان اور بلال اشرف نے نبھائے تھے۔

فلم میں مشی خان کا نام شیریں گل تھا جب کہ ان کا کردار ایک پھپھو کا تھا۔

ریحام خان فلم کی پروڈیوسر تھیں، ریحام خان کے علاوہ اداکارہ حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی بھی فلم کے پروڈیوسرز تھے۔

مزید خبریں :