Time 19 اپریل ، 2022
پاکستان

ملیر کی عمر ماروی گوٹھ میں بھتہ کے تنازع پر قتل، منگل بازار نذر آتش

ملیر کے علاقے قائد آباد کی عمر ماروی گوٹھ کے منگل بازار میں مبینہ طور پر بھتے کے تنازعے پر جھگڑا ہوگیا جس میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد مشتعل افراد نے منگل بازار کو نذرآتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ کے فٹبال گراؤنڈ پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جہاں ہر ہفتے منگل بازار لگایا جاتا ہے۔

ان مافیاز کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔ غیر قانونی منگل بازار سے ہونے والی آمدنی کی بندر بانٹ کی جاتی ہے۔

آج منگل کی شام بازار کے خاتمے کے دوران جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ابراہیم عرف ملا کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد مشتعل افراد نے منگل بازار کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق منگل بازار انتظامیہ اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران نوجوان کو چھری لگ گئی، اہل علاقہ مشتعل ہوگئے  اور کچھ پتھاروں کو آگ لگادی۔ پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :