Time 20 اپریل ، 2022
پاکستان

'عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے آیا تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سکندر سلطان راجہ کا نام تحریک انصاف کی حکومت کے پینل میں شامل تھا اور سابقہ حکومت نے اُن کی بہت تعریفیں کی تھیں ،جب بھی کوئی ادارہ یا فرد اپنا کام آزادانہ طور پر کرتا ہے تو عمران خان اُسے اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے حلف اٹھانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تمام جماعتوں کو معلوم ہے کہ جو بھی اس اتحاد کو سبوتاژ کرے گا وہ اپنا سیاسی نقصان کرے گا۔

اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں تو آپ اپنے ووٹر کو اگلے الیکشن میں کیسےمطمئن کریں گے کہ ن لیگ اپنے بیانیئے پر کھڑی ہے اور سمجھوتا نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے رہے اور کل ان ہی کی تعیناتی پر یوٹرن لے کر اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی تھی۔

مزید خبریں :