Time 20 اپریل ، 2022
پاکستان

گریڈ 21 کے افسر فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی آئی بی تعیناتی کا امکان

فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔—فوٹو: فائل
فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔—فوٹو: فائل

وفاقی حکومت  نے گریڈ 21 کے افسر فواد اسد اللہ کو ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق آئی بی کے سینیئر افسر فواد اسد اللہ ادارے کے مختلف شعبوں میں سینئر عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد اسد اللہ کی بطور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو تعیناتی کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آج مختلف لوگوں کی مشاورت سے کیا ہے۔

مزید خبریں :