Time 20 اپریل ، 2022
انٹرٹینمنٹ

صاحبہ نے بیٹیوں سے متعلق بیان پر وضاحت دیدی

اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/صاحبہ
اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شُکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی: اداکارہ__فوٹو: انسٹاگرام/صاحبہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ  صاحبہ افضل نے حال ہی میں بیٹیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں صاحبہ نے شوہر ریمبو اور دونوں بیٹوں کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اللہ نے مجھے بیٹیاں نہیں دیں جس پر اس کی شکرگزار ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب اداکارہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

دوسری جانب اداکارہ حرا خان نے صاحبہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر کہا کہ 'بیٹیوں کو کیوں کچھ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی؟ کیونکہ آپ جیسے والدین ہوتے ہیں'۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


مزید خبریں :