20 اپریل ، 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور تعینات کیا گیا ہے۔
طارق فاطمی اس سے قبل 2013 سے 2017 میں بھی اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور رہے ہیں۔