20 اپریل ، 2022
حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔
علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔
خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان حکومت کی تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے تھے اور انہوں نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔