21 اپریل ، 2022
پشاور اور باڑہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر دہشتگرد حملوں میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار اور 2 راہگیر جاں بحق ہو گئے۔
پشاور میں تھانہ سربند کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ادھر باڑہ کے علاقے عجب تالاب میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک انسپکٹر اور 2 راہگیر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔