Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کا تھا: سردار تنویر الیاس

آزادکشمیرکی مہاجربستیوں کو نئےسرےسےتعمیرکریں گے: سردار تنویر الیاس__فوٹو فائل
 آزادکشمیرکی مہاجربستیوں کو نئےسرےسےتعمیرکریں گے: سردار تنویر الیاس__فوٹو فائل

نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ  سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں تنویر الیاس نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی عوام بھارتی ظلم وبربریت کا شکار ہیں، آزادکشمیرمیں ساڑھے 3 ارب کی زمین مہاجرین کے لیے وقف کریں گے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزادکشمیرکی مہاجربستیوں کو نئےسرے سے تعمیرکریں گے۔

مزید خبریں :