Time 21 اپریل ، 2022
پاکستان

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کو مراسلہ

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے: مفتی تقی عثمانی۔ فوٹو: فائل
 افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے: مفتی تقی عثمانی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سربراہ طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو مراسلہ بھیجا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کی جانب سے طالبان سربراہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کا مسئلہ دشمن نے پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ امارات اسلامیہ کے فراخدلانہ اور حکیمانہ اقدامات کی قدر کرتے ہیں، ہماری رائے میں شرعی حدود کے تحت لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے۔

افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر مفتی تقی عثمانی کا طالبان سربراہ کو مراسلہ

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین ملک اور معاشرے کی اہم ضرورت ہیں، اسلام یا امارات اسلامیہ خواتین کی تعلیم کے خلاف ہے یہ غلط تاثر ہے۔

مزید خبریں :